Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے سپریم لیڈر نے فوجی سربراہ کو ’نئی گائیڈلائنز‘ سے آگاہ کیا: رپورٹ

علی عبداللہی نے کہا کہ ’مسلح افواج امریکی-صہیونی (اسرائیلی) دشمنوں کی کسی بھی کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایران کی مسلح افواج کے متحدہ کمان کے سربراہ نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی اور ان سے ’فوجی کارروائیوں کو جاری رکھنے اور دشمنوں کا مضبوطی سے مقابلہ کرنے کے لیے نئی گائیڈلائنز حاصل کیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہ نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کی مسلح افواج کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ملاقات کب ہوئی۔
عبداللہی نے کہا کہ ’مسلح افواج امریکی-صہیونی (اسرائیلی) دشمنوں کی کسی بھی کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اگر دشمن کی جانب سے کوئی غلطی کی گئی تو ایران کا جواب فوری، سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔‘

شیئر: