شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر اور روس کے وزرائے خارجہ کا رابطہ
خطے کی صورتحال، سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں پر بات کی گئی ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے دونوں ملکوں کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے رابطے میں علاقائی صورتحال، اس کے سلامتی اور اقتصادی اثرات پر بات کی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
