Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان، مملکت کو احرام برآمد کرنے والے بڑے ملکوں میں شامل

خدمات کے ساتھ حج اور عمرہ کی سپلائیز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں گزشتہ برس 2025 کے دوران 44.5 ملین سے زیادہ احرام درآمد کیے گئے ہیں۔پاکستان، مملکت کو احرام برآمد کرنے والے نمایاں ملکوں میں شامل ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مملکت میں زائرین کی آمد اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے ساتھ حج اور عمرہ کی سپلائیز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کا کہنا ہے’ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں احرام کی درآمدات 10.4 ملین سے تجاوز کرگئی، حج سیزن کے دوران مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تجارتی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔‘
سعودی اتھارٹی کا کہنا ہے ’مملکت کو احرام برآمد کرنے والے نمایاں ملکوں میں چین، پاکستان، انڈونیشیا، مصر اور ترکیہ شامل ہیں۔‘
یہ مضبوط سپلائی چین آپریشن عازمین کے لیے ضروری سپلائیز فراہم کرنے کے لیے وسیع تر قومی کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ مربوط لاجسٹک کوششیں عازمین کو فراہم کی جانے والی مجموعی خدمات کو بڑھاتی ہیں۔ وژن 2030 کے تحت عازمین کے تجربے کے پورگرام کے سٹرٹیجک مقاصد کی سپورٹ کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ مملکت کے باہر سے عازمین حج اور عمرہ زائرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
نیشنل سینٹرفار پرفارمنس مینجمنٹ ’ادا‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 2025 بیرون مملکت سے 19.5 ملین عازمین حج اور عمرہ زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی جبکہ فراہم کی جانے والی خدمات کے لیے اطمینان کی شرح 90 فیصد سے زیادہ رہی۔
فراہم کی جانے والی خدمات پر اطمینان اس بات کا عکاس ہے کہ مملکت کے مختلف ادارے حج، عمرہ اور سعودی عرب آنے کے لیے انتظامات میں، وژن 2030 کے عین مطابق آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

 

شیئر: