شہزادہ فیصل بن فرحان سے شام اور پرتگال کے وزرائے خارجہ کا رابطہ
رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو شام اور پرتگال کے ہم منصبوں نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اور شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر خارجہ اور پرتگالی ہم منصب پاولو رینگل نے رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال، سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے کوششوں پر بات کی۔
