Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجدالحرام میں آب زم زم کی روزانہ کی بنیاد پر ’70 مرتبہ کوالٹی ٹیسٹنگ‘

ادارۂ امور حرمین شریفین کی جانب سے حج 1447 ہجری حج سیزن کے دوران بڑھتی ہوئی عازمین کی تعداد کے پیش نظر مسجد الحرام میں زمزم پانی کی تقسیم کے نظام کو بہتر اور جدید بنا رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت سروس پوائنٹس کو بڑھایا جا رہا ہے اور نلکوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ پانی کا ضیاع کم ہو اور پوری مسجد اور اس کے صحنوں میں اعلٰی معیار کی سروس برقرار رکھی جائیں۔
اس انفراسٹرکچر میں پینے کے پانی کے 169 نلکے، روزانہ کی بنیاد پر رکھے جانے والے لگ بھگ 14892 ڈسپینسر اور روزانہ 21 لاکھ 46 ہزار سے زائد کپ فراہم کیے جاتے ہیں۔
روزانہ اوسط 1622 کیوبک میٹر آب زم زم پیا جاتا ہے جس کا روزانہ کی بنیاد پر 70 مرتبہ سیفٹی اور کوالٹی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
مخصوص مقامات پر پانی کی مانگ کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اس پورے نظام کے انتظام کو مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ پانی کی روانی میں رکاوٹ ڈالے بغیر وسائل کا بہترین استعمال ممکن ہو سکے۔

عازمین حج کو فراہم کیے جانے والے وسیع پیمانے پر اقدامات میں سے ایک اقدام اس خصوصی اپ گریڈز کا مقصد پانی کے سٹیشنوں کے گرد ہجوم کو کم کرنا اور مسجد الحرام میں نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔
اس کے علاوہ یہ پروجیکٹ پانی کی ضیاع کو کم کرنے اور اسے اعتدال کے ساتھ استعمال کرنے کے باعث طویل مدتی پائیداری کو سپورٹ کرتا ہے۔

 

شیئر: