Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل ریزرو میں تین ماہ کے دوران 17 جنگلی خرگوشوں کی پیدائش ریکارڈ

کوششوں نے جنگلی خرگوشوں کی آبادی میں بتدریج اضافے میں مدد دی ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو میں 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 17 جنگلی خرگوشوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ جنگلی حیات کی سپورٹ کے لیے رائل نیچر ریزرو اتھارٹی کے افزائش نسل اور ماحولیاتی تحفظ کے پروگرام کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔
اتھارٹی، جنگلی حیات کے تحفظ افزائش اور انہیں قدرتی مسکن میں دوبارہ متعارف کرانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جو جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر مرکوز وسیع تر اقدامات کا حصہ ہیں۔
ان کوششوں نے جنگلی خرگوشوں کی آبادی میں بتدریج اضافے میں مدد دی ہے، جبکہ صحرائی ماحولیاتی نظام کے توازن کو برقرار رکھنے میں اس نوع کی اہیمت کے بارے میں آگاہی کو بڑھایا ہے۔

جنگلی خرگوش صحرائی ماحول سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اپنی رفتار اور سخت موسمی حالات کو برداشت کرنے کی صلاحیت کے لیے جانے جاتے ہیں یہ نوع صحرائی فوڈ چین میں اہم ماحولیاتی کردار ادا کرتی ہے، جو ماحولیاتی نظام کے قدرتی توازن کو برقرار رکھنے میں مدد گار ہے۔

افزائش نسل اور آباد کاری کی یہ کوشش رائل ریزرو کی ان وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد جنگلی حیات کی پائیداری کو فروغ دینا اور مملکت کے ماحولیاتی اہداف کے مطابق حیاتیاتی تنوع کو محفوظ رکھنا ہے۔

 

شیئر: