Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں خاتون صحافی کا پر اسرار قتل

کراچی... کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں خاتون صحافی زیبا برنی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ انہیں عید کی تعطیلات کے دوران قتل کئے جانے کا شبہ ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ زیبا برنی مرحوم صحافی نعیم قمر کی بیوہ تھیں اور خود بھی ایک بڑے اخبار میں کام کرتی رہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ لگتا ہے۔ زیبا برنی کے گلے پر نشان واضح ہیں۔پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ زیبا برنی شوہر کے انتقال کے بعد سے اپنی بہن کے ہمراہ فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔ بہن کے انتقال کے بعد فلیٹ میں تہنا مقیم تھیں۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔

 

شیئر: