Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریزرو میں شہد کی مکھیاں پالنے کے پرمٹ کے لیے درخواستیں

درخواستیں اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شہد کی مکھیاں پالنے کے پانچویں سیزن کے ایک حصے کے طور پر پرمٹ کےلیے درخواستیں طلب کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق درخواستیں اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں، جو ریزرو کے اندر شہد کی مکھیاں پالنے کو منظم کرنے اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کو فروغ دینے کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔
الطلح ( ببول کے درخت) سیزن شہد کی مکھیاں  پالنے والوں کے لیے سب سے اہم سیزن میں سے ایک ہے، الطلح، ایک مقامی ببول کی نسل کے درخت ہیں جو شہد کی مکھیوں کو بھرپور رس فراہم کرتے ہیں۔ یہ اعلی معیار کے قدرتی شہد کی پیداوار میں مدد دیتا ہے۔ سیزن یکم ستمبر تک جاری رہے گا
 گزشتہ ماہ کنگ عبدالعزیز رائل ریزور اتھارٹی نے شہد کی مکھیوں کی افزائش کے سیزن 2026 کا آغاز کیا تھا، جو اس شعبے کی سپورٹ اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

سیزن کے دوران شہد کی صنعت سے وابستہ افراد کو قدرتی مقامات پر مکھیاں پالنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔
 یہ سیزن 30 نومبر 2026 تک جاری رہے گا۔ ریزور میں 134 مقامات شہد کی مکھیوں کو پالنے والوں کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔

اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو ریزرو کے بھر پور قدرتی وسائل تک رسائی فراہم کرکے معاونت کی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا ریزور میں منتخب مقامات پر ماحولیاتی سٹڈی کی گئی ہے تاکہ نباتات کے پائیدار رہنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور بہترین پیداواری صلاحیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

شیئر: