Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پورٹو ریکو سے دوستانہ میچ کے لیے سعودی قومی فٹبال ٹیم کی تیاریاں مکمل

یہ سعودی فٹبال ٹیم کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹریننگ کیمپ کا چوتھا اور آخری مرحلہ تھا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم نے جمعے کو ٹیکساس کے شہر آسٹن کے کیو ٹو سٹیڈیم میں پورٹو ریکو کے خلاف شیڈول دوستانہ میچ کے لیے جمعرات کو اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ سعودی فٹبال ٹیم کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹریننگ کیمپ کا چوتھا اور آخری مرحلہ تھا۔
اس سے قبل سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم نے منگل کی شام آسٹن میں قائم ٹریننگ کیمپ میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی تیاری کی۔
کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ گیورگوس ڈونس کی زیرنگرانی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
سیشن کا آغاز وارم اپ ایکسرسائز سے ہوا جس کے بعد پوزیشن ڈرلز اور ٹیکٹیکل ورک پر کام کیا گیا اور آخر میں سیٹ پِیس ٹریننگ کی گئی۔

 

شیئر: