Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینر بننے کے قریب، ممکنہ دولت کا حجم کتنا ہے؟

ایلون مسک کی دولت کا بڑا حصہ ان کی کمپنی ’ٹیسلا‘ سے آتا ہے (فوٹو: ایکس)
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جلد ہی ایک ایسا سنگِ میل عبور کر سکتے ہیں جو آج تک کوئی فرد حاصل نہیں کر سکا۔
تازہ پیشگوئیوں کے مطابق وہ دنیا کے پہلے ٹریلینر بننے کے قریب ہیں اور اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو ان کی مجموعی دولت جلد ایک ٹریلین ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً 278 ٹریلین روپے بنتی ہے جو ایک غیر معمولی مالی حجم ہے۔

دولت کا بڑا حصہ کہاں سے آتا ہے؟

ایلون مسک کی دولت کا بڑا حصہ ان کی کمپنی ’ٹیسلا‘ میں شیئرز اور سٹاک آپشنز سے جڑا ہوا ہے، جن کی مالیت تقریباً 273 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ اگر ان کی کمپنی ’سپیس ایکس‘ کا ممکنہ آئی پی او ہوتا ہے تو اس سے ان کی دولت میں مزید 841 ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ دولت کس شکل میں ہے؟

رپورٹس کے مطابق یہ دولت براہِ راست نقد رقم نہیں بلکہ کمپنیوں میں ملکیت اور حصص کی شکل میں ہے، جس کی قدر مارکیٹ کی کارکردگی کے ساتھ بدلتی رہتی ہے۔

کئی ممالک سے بڑی دولت

اگر ایلون مسک ٹریلینر بن جاتے ہیں تو ان کی دولت کئی ممالک کی مجموعی معیشت سے بھی بڑی ہوگی، جن میں تائیوان، آئرلینڈ، سویڈن اور سنگاپور جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں۔

نیویارک اور بڑی کمپنیوں سے موازنہ

یہ دولت نیویارک کے مین ہٹن جیسے بڑے مالیاتی مرکز کی سالانہ معیشت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے، جبکہ دنیا کے کئی بڑے ٹیک ارب پتیوں جیسے جیف بیزوس، لیری ایلیسن اور گوگل کے بانیوں کی مجموعی دولت سے بھی یہ زیادہ ہو گی۔

دنیا کی بڑی املاک سے بھی زیادہ

رپورٹس کے مطابق یہ ممکنہ دولت امریکی شہر ہیوسٹن کی تمام جائیدادوں کی مجموعی مالیت سے بھی زیادہ ہے، اور دنیا کی بڑی کھیلوں کی فرنچائزز کی مجموعی ویلیو سے کئی گنا بڑی ہے۔
اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو ایلون مسک تاریخ کے پہلے شخص ہوں گے جو ڈالرز میں ٹریلینر بن کر عالمی معیشت میں ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔

شیئر: