Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گِر گیا، ’پائلٹس خیریت سے ہیں‘

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق رپورٹ شام کو جاری کرے گی (فوٹو: اے پی)
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب گرنے والے فوجی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ ’خیریت سے ہیں۔‘
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کی صبح جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور انتظامیہ اس بارے میں شام کو رپورٹ جاری کرے گی۔
نیویارک ٹائمز نے پیر کی رات دو سرکاری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ امریکہ کا فوجی ہیلی کاپٹر اپاچی آبنائے ہرمز کے قریب گر گیا تاہم اس پر سوار دو افراد کو بچا لیا گیا۔
رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو ایران نے نشانہ بنایا، اس میں کوئی تکنیکی خرابی ہوئی یا پھر کوئی اور مسئلہ ہوا تھا۔
اس بارے میں جاننے کے لیے خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی وزارت خارجہ اور سینٹرل کمانڈ کے حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش تاہم فوری طور پر ان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

شیئر: