Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درجہ حرارت بڑھتے ہی سعودی منڈیوں میں تربوز کی طلب میں اضافہ

موسم گرما کے آغاز اور درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی تربوز کی آمد شروع ہو جاتی ہے۔ سعودی عرب میں تربوز موسم گرما میں پسندیدہ ترین پھل ہے۔
مملکت میں قصیم کے علاقے بریدہ کو تربوز کی پیداوار کے حوالے سے ایک بڑا مرکز مانا جاتا ہے۔ اس مارکیٹ سے 1200 سے زائد زرعی فارم منسلک ہیں۔
تربوز اپنے میٹھے اور فرحت بخش ذائقے کی وجہ سے لوگوں میں اپنی اہمیت رکھتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بریدہ میں قائم مارکیٹ مملکت کے تیرہ علاقوں کو تربوز فراہم کر تی ہے۔ اس مارکیٹ میں تربوز کی سالانہ فروخت 6 لاکھ 42 ہزار ٹن سے زائد ہے۔
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت قصیم ریجن کے کاشتکاروں کو تربوز کی کاشت میں مدد دیتی ہے۔

شیئر: