مظفر آباد میں آرمی کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب پاکستانی فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔
اس حادثے میں سوار تمام اہلکار جان سے گئے اور کوئی زندہ نہ بچ سکا۔
بدھ کو پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جبکہ حادثے کی اصل تکنیکی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور فوج کے تمام رینکس نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس میں سوار افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
