Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحاد ایئر ویز نے ابو ظبی اور کابل کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھا دی

مارچ 2026 میں کابل کو نیٹ ورک میں شامل کیا گیا تھا (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے 15 جولائی 2026 سے ابوظبی اور کابل کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
وام کے مطابق ایئرلائن نے پروازوں کی تعداد دگنی کردی ہے۔ یومیہ ایک اضافی پرواز چلائی جائے گی۔
یاد رہے مارچ 2026 میں کابل کو اتحاد ایئرویز کے نیٹ ورک میں شامل کیا گیا تھا، ابتدا میں ہفتے میں چار پروازیں چلائی جا رہی تھیں۔
یہ توسیع افغانستان اور امارات کے درمیان براہ راست سفر اور ابوظبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے یورپ اور دیگر مقامات کے ٹریول کے لیے ایک مرکز کے طور پر استعمال کرنے والے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی عکاسی کرتی ہے۔
اس روٹ پر ایئربس اے 320 طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں، جن میں 8 بزنس اور 150 اکانومی نشستیں موجود ہیں۔

 

شیئر: