اسحاق ڈار کی سعودی وزیرِ خارجہ سے گفتگو، ’امریکہ، ایران مذاکرات کے آخری مرحلے میں داخل ہونے کا خیرمقدم‘
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے چار علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس پر بھی تبادلۂ خیال کیا، جو رواں ماہ کے آخر میں مصر میں منعقد ہونے والا ہے۔ (فائل فوٹو: اے پی)
پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
پاکستان کی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے آخری مرحلے میں داخل ہونے کا خیرمقدم کیا۔ ’انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کل متوقع الیکٹرانک دستخط کی تقریب کے ذریعے ہونے والی یہ اہم پیش رفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیرِ خارجہ نے مذاکراتی عمل کے دوران ثالثی اور مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل اور مستقل کوششوں کو سراہا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے چار علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس پر بھی تبادلۂ خیال کیا، جو رواں ماہ کے آخر میں مصر میں منعقد ہونے والا ہے۔
