عسیر ریجن کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے وادیاں اور نالے پانی سے بھر گئے اور زمین سیراب ہو گئی۔
سعودی پریس ایجنسی کی ویڈیو میں ایسے خوبصورت مناظر دکھائے گئے ہیں جہاں پہاڑوں اور سیڑھی دار کھیتوں پر ژالہ باری کے باعث سفید تہہ جم گئی۔
یہ غیر معمولی موسم لوگوں اور سیاحوں کی توجہ کا باعث بنا جو اس منظر کو دیکھنے اور تصاویر بنانے کے لیے وہاں پہنچے۔
دوسری جانب، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے عوام سے احتیاط برتنے، سیلابی نالوں اور وادیوں سے دور رہنے اور سرکاری میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔