Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میرے نغمے‘: مملکت میں موسیقی کا پروگرام ’اثر‘ کیوں شروع کیا جا رہا ہے؟

پروگرام کے تحت ریاض، جدہ اور الاحسا میں مختلف ورکشاپس منعقد کی جائیں گی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی میوزک کمیشن نے ’میوزک فار آل‘ کے عنوان سے قومی سطح کے پروگرام ’اثر‘ کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد موسیقی کو سماجی ترقی، ثقافتی ہم آہنگی کے طور پر فروغ دینا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یہ پروگرام میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارم ’انغامی‘ (میرے نغمے) کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کے ذریعے شرکا کو ایسے مشترکہ تجربات میں شامل کیا جائے گا جو ان میں اعتماد اور اپنائیت کا احساس پیدا کریں۔
پروگرام کے تحت ریاض، جدہ اور الاحسا میں مختلف ورکشاپس منعقد کی جائیں گی جبکہ تجزیاتی مطالعے کے نتائج کی بنیاد پر اس کا دائرہ دیگر علاقوں تک وسیع کیا جا سکتا ہے۔
یہ پروگرام مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ اس کا مقصد معیار زندگی کو بہتر بنانا، ذہنی و سماجی صحت کو فروغ دینا، ثقافتی شعبے کو بااختیار بنانا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
یہ پروگرام ایک جدید ماڈل کے ذریعے سماجی خدمت میں موسیقی کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

میوزک پروگرام ایک سال تک جاری رہیں گے جس کے اختتام پر میوزک کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں موسیقی کے سماجی اثرات، حاصل شدہ نتائج اور مستقبل میں اس اقدام کو مزید وسعت دینے کی سفارشات کی جائیں گی۔

 

شیئر: