ٹائمز ہائیر ایجوکیشن رینکنگ میں کنگ فیصل یونیورسٹی کی نئی کامیابی
قصیم یونیورسٹی نے بھی 100 درجے طویل چھلانگ لگائی ہے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی کنگ فیصل یونیورسٹی نے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2026 میں عالمی سطح پر 35 ویں پوزیشن حاصل کرکے ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ سنگ میل گزشتہ تین برسوں کے دوران یونیورسٹی کی مسلسل ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔
کنگ فیصل یونیورسٹی 99 ویں پوزیشن سے 35 ویں نمبر پر پہنچی ہے۔ یہ ترقی ادارے کی کارکردگی میں جاری بہتری، پائیدار ترقی میں بڑھتے ہوئے کردار، انٹرنیشنل رینکنگ اور انڈیکیٹرز میں مضبوط موجود گی کا ثبوت ہے۔
علاوہ ازیں قصیم یونیورسٹی نے 100 درجے طویل چھلانگ لگاتے ہوئے عالمی سطح پر 300 سے 201 کے درمیان پوزیشن حاصل کی ہے۔
قصیم یونیورسٹی، اب دینا کی ٹاپ 200 جامعات میں شامل ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ یہ کامیابی گزشتہ پانچ برسوں سے یونیورسٹی کی مسلسل ترقی کی عکاس ہے۔
واضح رہے دی امپیکٹ رینکنگ، دنیا کی اہم ترین درجہ بندیوں میں سے ایک ہے، جو تعلیم، سائنسی تحقیق، سماجی خدمات، ماحولیاتی پائیداری اور ترقیاتی شراکت داری کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت یونیورسٹی کے کردار کا جائزہ لیتی ہے۔
