Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض انٹرنیشنل انڈسٹری ویک میں 17 ملکوں سے 337 کمپنیوں کی شرکت

ایونٹ نے دنیا بھر سے 14 ہزار وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
 ریاض انٹرنیشنل انڈسٹری ویک 2026  اختتام پذیر ہو گیا۔ 17 ملکوں سے 337 کمپنیوں نے شرکت کی۔ اس ایونٹ نے دنیا بھر سے 14 ہزار وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ایونٹ تین نمائشوں کو یکجا کرتا ہے جس میں سعودی پلاسٹک و پیٹرو کیمیکل کا 21 واں ایڈیشن، سعودی پرنٹ اینڈ پیک اور سمارٹ لاجسٹکس کا چوتھا ایڈیشن شامل ہے۔
 جدید صنعتی، لاجسٹک ٹیکنالوجی کے ساتھ پرنٹنگ اور پیکنگ کے حل پیش کرنے کے ساتھ مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری و تعاون کے مواقع بھی سامنے آئے۔
صنعتی پائیداری، ڈیجیٹل تبدیلی کی سپورٹ، سپلائی چین کی کارکردگی اور جدید صنعتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
اس موقع پر 13 ملکوں کے 40 سے زائد ماہرین نے سعودی صنعتی تبدیلی، جدت طرازی، مقامی صنعت کاری، سمارٹ لاجسٹکس، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

انڈسٹری ویک ایونٹ میں متعدد صنعتی معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے، ان میں جدید ٹیکنالوجیز کی مقامی سطح پر منتقلی اور مینو فیکچرنگ کے شعبے کی ترقی شامل ہے۔
سعودی اور سپینیش کمپنیوں کے درمیان سٹیڈیم اور تھیٹر کی نشستوں کی تیاری کی ٹیکنالوجی مقامی بنانے کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

 

شیئر: