سعودی وژن 2030: صنعتی شعبے میں خواتین کا نمایاں کردار
سعودی وژن 2030 صنعتی شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے، قومی صنعت میں مسابقت بڑھانے، جدت کو فروغ دینے اور ایک متنوع اور پائیدار معیشت کی تعمیر کے سفر کی قیادت کر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق 21 اپریل کو خواتین کا صنعت میں عالمی دن قرار دینا، اقوامِ متحدہ کی انڈسٹریل ڈیویلمپنٹ آرگنائزیشن (یو این آئی ڈی او) کی 21ویں جنرل کانفرنس کے اہم فیصلوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا صرف ایک عارضی نعرہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک سٹریٹیجک انتخاب بن چکا ہے۔
اس کے ذریعے عالمی معیشت کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور ایسے انڈسٹریل سسٹم تیار کیے جا رہے ہیں جو جدید اور مستقبل کے لیے تیار ہوں۔
جدہ کی فارماسیوٹیکل فیکٹری کا جائزہ لیا گیا جہاں سعودی خواتین ایسے حساس ماحول میں کام کرتی ہیں جہاں معیار اور عزم کے ہائی سٹینڈرڈز قائم ہوتے ہیں۔
فارماسیوٹیکل مینیوفیکچرنگ سے لے کر کوالٹی کنٹرول، سپلائی چینز، ڈیویلپمنٹ، پلاننگ تک شمولیت انڈسٹریل سیکٹر میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔
خواتین کا کردار صرف ایک سیکٹر تک محدود نہیں ہے بلکہ خواتین فارماسیوٹیکل، فوڈ، پیٹروکیمیکلز، ٹیکنالوجی اور مینیوفیکچرنگ سمیت کئی صنعتوں میں کام کر رہی ہیں جبکہ خواتین صنعتی ایجادات، تحقیق اور ڈیویلپمنٹ کا بھی حصہ ہیں۔

سعودی خواتین صرف کامیابی تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ یہ انڈسٹری میں پیداواری قوت، تخلیقی ذہن اور مستقبل بنانے کے لیے بطور شراکت دار کام کر رہی ہیں۔
