Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’الارم بجا مگر ۔۔۔‘، فرانس کے عجائب گھر سے نقاب پوش لاکھوں یورو کے نوادرات لے گئے

چوری کی واردات کے بعد عجائب گھر کو بند کر دیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
فرانس میں نامعلوم افراد ایک عجائب گھر سے لاکھوں یورو کے نوادرات چرا کر لے گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ اتوار کو صبح ساڑھے پانچ بجے لالیک کے میوزیم میں ہونے والی یہ واردات چند ماہ قبل پیرس کے لوو میوزیم میں ایسی ہی واردات کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کروڑوں کے زیوارت اڑا لیے گئے تھے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقات میں شریک میں ایک سورس کا کہنا ہے کہ فرانس کے شمال مشرقی علاقے میں قائم ونجن سر مودر میں صبح ساڑھے پانچ چند نقاب پوش افراد مرکزی دروازے کو توڑتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور پھر زیورات کے ڈسپلے کیسز کو توڑا اور وہاں رکھے گئے سامان کو اٹھا کر لے گئے۔  
سورس کا کہنا ہے کہ ’قریباً 20 قیمتی زیورات لوٹے گئے، اگرچہ ان کی درست مالیت کا اندازہ ابھی لگایا جا رہا ہے مگر قیمت لاکھوں یورو میں ہے۔‘
اسی طرح ایک اور سورس کے مطابق زیورات کرسٹل نوعیت کے ہیں جن کو پگھلایا نہیں جا سکتا۔
عجائب گھر کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ چوری کی واردات کے بعد میوزیم کو کچھ روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق چوروں کے اندر جانے پر الازم بج گیا تھا تاہم جب تک سکیورٹی حکام وہاں پہنچتے چور اپنا کام کر کے نکل گئے تھے اور اس دوران صفائی پر مامور خاتون نے پولیس کو کال کر کے واردات کی اطلاع دے دی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یہ میوزیم آرٹ ڈیکور کی مشہور زیور اور شیشہ ساز کمپنی رینی لالیک کے پاس ہے جو 2011 میں کمپنی کی فیکٹری کے قریب کھولا گیا تھا۔
میوزیم کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق اس میں ساڑھے چھ سو سے زائد ’خصوصی فن پارے‘ موجود ہیں جن میں آرٹ نوو زیورت، آرٹ ڈیکو گلاس اور جدید کرسٹل کی شکل میں اشیا شامل ہیں۔
علاقے کے میئر کرسچن ڈورشنر نے واردات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور سکیورٹی کمپنی کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
’تمام الارم درست تھے اور بجے بھی، لیکن سکیورٹی کمپنی فوری طور پر کارروائی نہیں کی اور نہ ہی پولیس کو اطلاع دی۔
اس میوزیم کو پچھلے برس پیرس کے لوور میوزیم میں دن دیہاڑے ہونے والی واردات کے بعد ایک ’حساس‘ مقام سمجھا جاتا تھا جس نے فرانس کے عجائب گھروں اور گیلریوں کی سکیورٹی پر سوالات اٹھائے تھے۔
اس واردات میں چور آٹھ منٹ سے بھی کم وقت میں تقریباً 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے زیورات لے گئے تھے جن میں فرانس کے شاہی تاج کے کچھ نوادرات بھی شامل تھے۔

شیئر: