Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدرتی حسن اور دلکش روشنیوں سے سجی ابہا کی آرٹ سٹریٹ

سعودی عرب کے شہر ابہا کی مشہور آرٹ سٹریٹ موسمِ گرما میں عسیر ریجن کے سب سے پررونق سیاحتی مقامات میں شامل ہو گئی ہے۔
خوشگوار موسم، رنگا رنگ تقریبات اور قدرتی حسن سے مزین ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے روزانہ بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی سیاح یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق آرٹ سٹریٹ میں دن بھر سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ اس مقام کو جانے والی سڑکوں پر بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔قریبی پارکس اور واک ویز میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے جہاں کھلے بیٹھنے کے مقامات، تفریحی سرگرمیوں اور فنکارانہ
سرگرمیوں سے خوب لطف اٹھایا جا رہا ہے۔

بادلوں اور پھولوں سے متاثر خوبصورت لائٹ انسٹالیشنز اور رنگ برنگی روشنیوں سے سجے درخت آرٹ سٹریٹ کو منفرد دلکشی عطا کر رہے ہیں۔
رات کے وقت جگمگاتی روشنیاں، فن اور قدرتی حسن مل کر سیاحوں کے لیے یادگار ماحول پیدا کرتے ہیں۔

سیاح کیفے، ریستوران، تفریحی مقامات اور کھلی فضا میں وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ اس خوبصورت منظر کو اپنے موبائل فونز میں بھی محفوظ
کر رہے ہیں۔

شیئر: