ریاض میں مسک سمر آرٹ ایگزیبیشن، مقامی آرٹسٹوں کے 45 سے زیادہ فن پارے
منگل 14 جولائی 2026 19:22
یہ نمائش یکم اگست تک وزیٹرز کے لیے کھلی رہے گی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں پرنس فیصل بن فہد آرٹس ہال ایگزیبیشن: سمر 2026 ’صیفنا علی کیفنا‘ کے عنوان سے جاری ہے جس میں مختلف تفریحی و ثقافتی پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سمر پروگرام کے تحت یہ نمائش یکم اگست تک وزیٹرز کے لیے کھلی رہے گی۔ مقامی شہریوں اور مملکت میں مقیم 30 سے زائد فنکاروں کے 45 سے زیادہ فن پارے موجود ہیں۔
محمد بن سلمان فاونڈیشن (مسک) کے ذیلی ادارے مسک آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام نمائش میں رکھے جانے والے فن پاروں میں آرٹسٹوں نے اپنے تخلیقی انداز کے ذریعے معاشرتی اور فکری موضوعات کو اجاگر کیا ہے۔
نمائش میں بصری فنون، فوٹو گرافی، ویڈیو، ملٹی میڈیا اور انسٹالیشن کے کاموں کو پیش کیا گیا ہے۔ ان کے ذریعے وزیٹرز کو سعودی عرب میں معاصر فن کی ترقی اور تخلیقی رجحانات کا مشاہدہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

اس نمائش کے ساتھ پینل ڈسکیشن اور انٹرایکٹو سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جہاں وزیٹرز آرٹسٹوں سے براہ راست گفتگو کرسکتے ہیں اور نمائش میں موجود فن پاروں کے مختلف پہلووں کو بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں۔
