Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راولپنڈی: سعودی سفیر کی پاکستان کے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد علی سے ملاقات

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد علی سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔
اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’وزارتِ دفاع کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سیکریٹری دفاع نے سعودی سفیر کا استقبال کیا۔‘
ملاقات کے دوران دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی، اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: