Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے برڈ پارکس جو فیملی تفریح کے ساتھ ماحولیاتی آگاہی کو بھی بڑھا رہے ہیں

جنگلی حیات کو محفوظ ماحول میں قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)

مکہ مکرمہ میں قائم برڈ پارکس فیملی تفریح کے پرکشش مقامات کے طور پر ابھر رہے ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران یہ پارکس ہر عمر کے گروپوں کے لیے ماحولیاتی تعلیم کے ساتھ تفریح کو یکجا کرتے ہیں۔
یہ پرکشش مقامات پرندوں کی مختلف اقسام اور جنگلی حیات کو محفوظ ماحول میں قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ برڈ پارکس میں وزیٹرز یادگاری تصاویر اور وڈیوز بھی بناتے ہیں جبکہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اچھا وقت گزارنے یہاں آتے ہیں۔

ان پارکوں میں ماحول کو بہتر رکھنے کے لیے بہت سی سہولتیں موجود ہیں۔ ان میں ایئرکنڈیشنڈ ریسٹ ایریا، کڈز زون، انٹرایکٹو تعلیمی پروگرام اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں جو ان پارکس کو موسم گرما کی تعطیلات میں ایک پرکشش منزل بناتے ہیں۔ 

برڈ پارکس، مکہ مکرمہ میں سیاحت اور تفریحی منظر نامے کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ مقامی شہریوں، رہائشیوں اور عمرہ زائرین کو ایک تفریحی ماحول فراہم کرتے ہیں۔ 

جدید تفریحی انفرا سٹرکچر، ماحولیاتی آگاہی کے فروغ اور فیملیز کے لیے پرکشش مقامات کو بڑھا کر معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی سپورٹ کرتے ہیں۔

 

شیئر: