Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دی کم بیک‘: تین سعودی باکسرز بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار

انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ ’دی کم بیک‘ میں تین سعودی باکسر حصہ لیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ میں ہونے والے انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ ’دی کم بیک‘ میں تین سعودی باکسر حصہ لیں گے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی باکسر محمد العقل سِکس راؤنڈ لائٹ ویٹ باؤٹ میں مالٹا کے لائڈون چرکوپ سے مقابلہ کریں گے جبکہ زیاد المعیوف کا مقابلہ میکسیکو کے فرینک مینگو سے ایٹ راؤنڈ ویلٹرویٹ باؤٹ میں ہوگا اور سلطان المحمد کا مقابلہ سپین کے ایفرن بیسالڈوچ سے فور راؤنڈ سپر فیدرویٹ باؤٹ میں ہوگا۔
اس ایونٹ کا سب سے بڑا اور مرکزی مقابلہ برطانیہ کے انتھونی جوشوا اور البانیہ کے کرسٹین پرینگا کے درمیان ہیوی ویٹ فائٹ ہے جو سعودی عرب کے بین الاقوامی کھیلوں کے بڑے مقابلوں کے کیلنڈر کا ایک اہم حصہ ہے۔ 

 

شیئر: