Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلقان جونیئر میتھمیٹیکل اولمپیاڈ 2026 میں سعودی عرب کے چھ ایوارڈ

اولمپیاڈ میں 23 ملکوں کے 130 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ کی ٹیم نے بلقان جونیئر میتھمیٹیکل اولمپیاڈ 2026 میں چھ ایوارڈ جیت کر ایک نیا سنگ میل حاصل کیا ہے، ایک گولڈ، دو سلور اور تین براونز میڈل حاصل کیے۔
رومانیہ کے شہر بوزاو میں 15 سے 20 جون تک جاری رہنے والے اولمپیاڈ میں 23 ملکوں کے 130 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔
سعودی مڈل سکول کے چھ طلبہ کی ٹیم  نے کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کیمپینین فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کری ایٹیویٹی کی نگرانی میں وزارت تعلیم کے اشتراک سے اس میں شرکت کی۔
الشرقیہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حسین عبداللہ آل عمران نے گولڈ میڈل، ریاض ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے فارس محمد الکنھل اور تبوک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انور حسام غنیم نے سلور میڈل، الاحسا ایجوکیشن ڈیپارٹمٹ سے جواد محمد النصر، جدہ جنرل ایڈمنسٹریشن آف ایجوکیشن کے محسن ماہر خان اور تبوک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مو مل سراج السیھاتی نے براونز میڈل حاصل کیے۔
بلقان جونیئر میتھمیٹیکل اولمپیاڈ میں شرکت کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کے میڈلز کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔
یہ کامیابی ممتاز بین الاقوامی سائنسی فورمز میں سعودی طلبہ کی شاندار کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔

 

شیئر: