Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا سلسلہ جاری، سنیچر 25 جولائی کے لیے کیا قیمت مقرر کی گئی؟

اوگرا حکام کے مطابق ’جمعے کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 66 پیسے مزید اضافہ ہوا‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 66 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے کا مزید اضافہ کیا۔
جمعے کی رات اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 331 روپے 52 پیسے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔‘
اسی نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 378 روپے 66 پیسے کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا۔
 اوگرا حکام کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ قیمتیں صرف سنیچر 25 جولائی کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔‘

شیئر: