مالدیپ کے صدر نے مالے میں سعودی وزیر کا خیر مقدم کیا
ہفتہ 25 جولائی 2026 18:29
سعودی وزیر مالدیپ کی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے(
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز نے سنیچر کو مالے میں خادم حرمین شریفین کے مشیر، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبد العزیز کا خیرمقدم کیا۔
شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب مالدیپ کے 61 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے مالے پہنچے ہیں۔

مالدیپ کے ویلانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر اریوتھیشام آدم نے شہزادہ منصور بن معتب نے استقبال کیا۔
اس موقع پر صدر کے پرنسپل سیکرٹری برائے خارجہ تعلقات محمد نصیر اور مالدیپ میں سعودی سفیر یحیی القحطانی بھی موجود تھے۔
