مکہ میں کھیل کے میدان یوتھ سپورٹس اور ٹیلنٹ کی تلاش کے مراکز بن گئے
اتوار 26 جولائی 2026 2:39
کمیونٹی کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا معیار بلند ہوا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ میں محلے کی سطح پر فٹبال کے گراؤنڈ کمیونٹی سپورٹس کے ایک اہم محرک کے طور پر مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ نوجوانوں کو ایک منظم اور مسابقتی ماحول میں فٹبال کھیلنے کی جانب راغب کرتے ہیں،جس سے ٹیلنٹ کی تلاش کے ساتھ سپورٹس کلچر کو بھی فروغ ملتا ہے۔
مقدس شہر کے مختلف علاقوں میں سرکاری اور نجی سپورٹس گراؤنڈز کے قیام اور ان کی توسیع نے سپورٹس سرگرمیاں کو فروغ دیا ہے، جہاں سال بھر ٹورنامنٹس اور لیگز کی میزبانی کی جاتی ہے۔
مکہ میونسپلٹی نے مختلف محلوں میں اور پبلک پارکس میں فٹبال، والی بال اور ٹینس کورٹس کے ساتھ واکنگ ٹریکس سمیت مختلف سائز کے 118 سے زیادہ سپورٹس کورٹس تیار کیے ہیں۔
ان اقدامات سے نہ صرف فٹبال کھیلنے کا رجحان بڑھا ہے بلکہ کمیونٹی کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا معیار بھی بلند ہوا ہے۔
محلوں کی سطح پر ہونے والی لیگز اب صرف شوقیہ مقابلوں تک محدود نہیں رہیں، بلکہ یہ منظم ٹورنامنٹس کی شکل اختیار کر چکی ہیں، جن میں باقاعدہ تیکنیکی ضوابط، ریفریز اور میچ شیڈولنگ کے ساتھ مقابلوں کے انتظام اور نتائج کے اعلان کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال شامل ہے۔

سپورٹس مبصرین مکہ مکرمہ میں سپیشلائزڈ سپورٹس اکیڈمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ محلے کی سطح پر سپورٹس کورٹس کو بھی ٹیلنٹ تلاش کرنے کا ایک اہم ذریعہ سمجھتے ہیں۔
ان اکیڈمیوں اور سپورٹس کورٹس نے سماجی روابط کو مضبوط بنانے کے ساتھ ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے بھرپور ایک ماحول تشکیل دیا ہے۔