Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب فورس نے منگل کو کہا ہے کہ بحرین اور کویت میں امریکہ کی فوجی تنصیاب کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں ایئر ڈیفنس سسٹمز بھی شامل ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بحرین میں دو مختلف مقامات پر امریکہ ڈیفنس سسٹمز اور ریڈار کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کویت میں بھی میزائل ڈیفنس اور سیٹیلائٹ ریسیپشن سسٹمز کے علاوہ ریڈار کی تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔
 پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ’ریڈار کی تباہی کے بعد دشمن مزید فیصلہ کن اور طاقتور حملوں کی لہر کے لیے تیار رہے۔‘
ایران کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اس نے رات گئے حملوں میں ایرانی فوج کے کمانڈ سینٹر، فضائی دفاعی نظام اور میزائل داغنے کے لیے استعمال ہونے والے مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ’کویت میں امریکہ کی تین بڑی بیسز‘ کو کامیکازی ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ایران کے سرکاری ٹی وی ایریب کے مطابق جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ان میں عریفجان کیمپ میں انتظامی عمارات اور سمتوں کا تعین کرنے والے اینٹیناز شامل ہیں جبکہ کیمپ العدیری میں ہیلی کاپٹروں کی پارکنگ اور احمد الجابر ایئر بیس پر ’فوجیوں کی رہائشی عمارت‘ کو نشانہ بنایا گیا۔

شیئر: