Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر سے پاکستان کے وزیرِ تجارت جام کمال خان کی ملاقات، دوطرفہ امور پر بات چیت

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے پاکستانی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جام کمال خان کی آمد پر سعودی سفیر نے اُن کا خیرمقدم کیا۔
 سعودی سفارت خانے کے مطابق ’خوش گوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔
 

شیئر: