Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سبل‘ نئی سروس، ایئرپورٹ سے سامان لانے اور لے جانے کی سہولت 

سعودی ڈاک نے لاجسٹک کمپنی کے تعاون سے مسافروں کا سامان پہنچائے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ڈاک نے مملکت میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے نئی سروس متعارف کرائی ہے۔ اس کے تحت صارفین کا سامان ایئرپورٹ سے ڈاک خانے یا ایئرپورٹ پہنچانے کی سہولت مہیا ہوگی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی ڈاک (سبل) ’ایس پی ایل‘ نے ایئرپورٹ سامان لانے لے جانے کی مہارت رکھنے والی ایک سپیشلسٹ کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
اس کے تحت فریقین مملکت بھر میں لاجسٹک سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔ 
مفاہمتی یادداشت  کا مقصد مسافروں کا سامان مملکت بھر میں سعودی ڈاک خانے کی شاخوں سے ایئرپورٹ لانا اور لے جانا ہے۔ اسی طرح مملکت آنے والے مسافروں کے بیگ ایئرپورٹ سے مملکت بھر میں موجود ڈاک  خانے کی شاخوں تک سامان کی منتقلی ہے۔  
سعودی محکمہ ڈاک اور سپیشلسٹ کارگو کمپنی کے درمیان معاہدے کی بدولت ہوائی اڈوں پر انتظار کی زحمت نہیں ہوگی اور مسافروں کے لیے سفر آسان ہو جائے  گا۔ 

شیئر: