Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عمان کے پہلے بری راستے کے افتتاح  پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

اہم مواقع پر سعودی ڈاک کی جانب سے یادگاری ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ڈاک ’سبل‘ نے عمانی ڈاک کے تعاون سے مملکت اور عمان کے مابین بری راستے کے افتتاح کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی عرب اور سلطنت عمان کے مابین پہلے بری راستے کا افتتاح کردیا گیاہے۔ بری راستے سے دوطرفہ تجارتی تعلقات میں مذید اضافہ ہوگا جبکہ عازمین حج اور عمرہ زائرین کی آمد ورفت میں بھی کافی سہولت ہوگی۔
دونوں ممالک کے مابین بری راستے کی افتتاح کے موقع پر سعودی اورعمانی ڈاک کے تعاون سے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
جاری کیے جانے والے ڈاک ٹکٹ پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور عمانی سلطان ھیثم بن طارق کی تصاویر موجود ہیں۔
واضح رہے سعودی ڈاک ’سبل‘ کی جانب سے مختلف اہم مواقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں تاکہ مواقع کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

شیئر: