Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آبنائے ہرمز کھولو ورنہ شدید حملہ ہوگا‘، صدر ٹرمپ کی ایران کو وارننگ

ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے دورے کے دوران کہ ’یہ آبنائے بہت جلد کھلنے والا ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو ’بہت جلد‘ دوبارہ نہیں کھولا تو اسے ’سخت حملے‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات جاری ہیں۔ ایکسیوس نے رپورٹ کیا کہ امریکہ، ایران اور عمان اسٹریٹ کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک عبوری معاہدے کے قریب ہیں، جسے واشنگٹن بدھ کو اعلان کرنے کی امید رکھتا ہے۔
ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے دورے کے دوران کہ ’یہ آبنائے بہت جلد کھلنے والا ہے، یا پھر انہیں سخت ضرب لگے گی اور پھر یہ کھل جائے گا۔‘
آبنائے ہرمز عالمی تیل اور گیس کی فراہمی کا ایک اہم راستہ ہے اور بار بار لڑائیوں کا باعث رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم بہت اچھے مذاکرات کر رہے ہیں۔‘ ان کا اصرار تھا کہ ایران اس تنازع کو ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنے کا خواہاں ہے، جو 28 فروری کو اس وقت شروع ہوا جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’اصل چیز عمل ہے۔ اور وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ میرے پاس بہت وقت ہے۔‘
ایکسیوس نے نامعلوم علاقائی حکام اور ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ میز پر موجود معاہدہ 60 دن کے لیے ہوگا، جس کے تحت ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں محفوظ گزرگاہ فراہم کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق اس معاہدے میں ٹیکس یا ٹولز کی ادائیگی شامل نہیں ہوگی اور اسے بعد میں بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ تمام آنے والی ٹریفک خلیج میں داخل ہونے کے لیے شمالی شپنگ لین استعمال کرے گی، جبکہ باہر جانے والی ٹریفک عمان کے علاقائی پانیوں سے جنوبی لین استعمال کرے گی۔

 

شیئر: