Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رفحا میں شاہ عبدالعزیز سکوائر: شمالی بین الاقوامی شاہراہ کا ایک نمایاں لینڈ مارک

رفحا کمشنری میں کنگ عبدالعزیز سکوائر پر واقع فنِ تعمیر کا شاہکار مجسمہ، اپنی منفرد خوبصورتی کی وجہ سے یہاں کے سب سے نمایاں امتیازی نشانوں میں سے ایک ہے۔
یہ مجسمہ ایک چوراہے پر نصب ہے جو شمالی انٹرنیشنل شاہراہ پر مغرب کی سمت سے رفحا میں داخل ہونے کا راستہ ہے۔ مجسمہ، نگاہوں میں سما جانے والی علامت بن چکا ہے جو شہر میں آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور کمشنری کی ثقافتی شناخت کا ایک اظہار ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس فن پارے کی اونچائی 14 میٹر ہے اور یہ 107 سکوائر میٹر کے رقبے پر کنگ عبدالعزیز سکوائر پر واقع ہے جو تقریباً  12,700 سکوائر میٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یہ فن پارہ، رفحا کے فوراً پہچانے جانے والی عوامی مقامات میں مرکزِ نگاہ کا درجہ اختیار کر چکا ہے۔
اس کے ڈیزائن کی عملی صورت کے پسِ پردہ، عرب اور اسلامی فنِ تعمیر کی بیش قیمت روایتیں ہیں جن کے کئی پہلو اس کی تعمیر، گنبد، کُھلی محرابوں اور متوازن و متناسب ستونوں کی شکل میں نظر آتے ہیں۔
اس کے علاوہ جدید دور کی انجینیئرنگ کے عناصر کی جھلک بھی واضح طور پر ملتی ہے جن کی وجہ سے رات دن یہاں سے گزرنے والوں کی نگاہیں اس شاہکار پر ٹِک جاتی ہیں۔  

رات کے وقت ارغوانی اور سنہرے رنگوں کی روشنیاں ایک منفرد جمالیاتی جہت کے اضافے سے اِس لینڈ مارک کی خوبصورتی میں اور اضافہ کر دیتی ہیں اور شہری منظرنامے میں فنِ تعمیر کی شاہکار علامت کی موجودگی کا احساس دو چند ہو جاتا ہے۔
دن کو دیکھیں تو روشنی، محرابوں اور گنبد کی پیچیدہ مگر دلکش تفصیل سے پردہ اٹھا دیتی ہے جبکہ شام کو ڈھلتے سورج کے سائے، قدرتی افق کے پس منظر میں اِس سکلیچر کے ڈیزائن کی فنکارانہ خوبیوں کو مزید نمایاں کر دیتے ہیں۔

 

شیئر: