Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل چھو لینے والی ویڈیو: مسجدِ نبوی میں سعودی شہری نے اپنی بِشت پاکستانی زائر کو اوڑھا دی

مسجد نبوی کی ایک دل چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرر ہی ہے۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک سعودی بزرگ جو قرآن کریم کی تلاوت کر رہے ہیں، نے ایک پاکستانی کو نماز کے بعد مسجد میں آرام کرتے یا سوتے ہوئے دیکھا۔
انہوں نے اپنی بشت (روایتی چغہ) انہیں اوڑھا دیا تاکہ وہ پُرسکون اور گہری نیند لے سکے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اسے محبت، اپنائیت، بھائی چارے اور خلوص کی ایک مثال قرار دے رہے ہیں۔
 طارق محمود نے لکھا کہ ’سعودی شہری کی پاکستانی بھائی کے لیے ایثار اور قربانی انسان دوستی اور اسلامی بھائی چارے کی ایک روشن مثال ہے۔‘
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’میرے خیال میں یہ نہ بھولنے والا منظر ہے جو مدینہ اور اہل مدینہ کی نرم دلی اور ان کے طرز زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔‘

شیئر: