Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی شام میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی مذمت

بیان میں  مملکت کی جانب سے شامی حکومت سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے دمشق کے قریب سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنائے جانے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے جس میں کئی سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے سنیچر کو بیان میں مملکت کی جانب سے شامی حکومت سے یکجہتی کا اظہار، ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمنٹے کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
وزارت نے بیان میں شام اور اس کے برادر عوام کی سلامتی اور استحکام کے علاوہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سنانا کے مطابق سنیچر کو دارالحکومت دمشق کے قریب ایک دیہی علاقے میں سکیورٹی فورسز کو لے کر جانے والی ایک بس کو دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم کہا کہ حکام واقعے کی تحقیقات اور اس کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 

شیئر: