انٹرنیشنل بریڈرز آکشن: سپینش فارم کے تمام 32 فالکنز ایک ہی دن میں فروخت
سپینش فارم نے بریڈرز آکشن میں 32 فالکنز کے ہمراہ شرکت کی ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں نیشنل سینٹر فار فالکنز کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2026 میں سپینش فارم نے شاندار آغاز کیا ہے۔ اپنی شرکت کے پہلے ہی دن لائے گئے تمام فالکنز فروخت کر دیے۔
سپینش فارم نے انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن میں 32 فالکنز کے ہمراہ شرکت کی۔ مملکت اور بیرون مملکت فالکنز پالنے والوں اور اس کے شوقین افراد کی ڈیمانڈ کے باعث تمام سٹاک کامیابی سے پہلے ہی دن فروخت ہوگیا۔
یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ بن چکا ہے جو عالمی سطح پر فالکنز کی بہترین نسلوں کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے۔ فالکنری اور بریڈرز کے لیے سالانہ مرکز کا کام دیتا ہے۔
یہ تاریخی فالکنری کے ورثے کو محفوظ رکھنے اور اس کی ثقافتی و معاشی موجودگی کو مضبوط بنانے کی مملکتِ سعودی عرب کی کاوشوں کا مظہر ہے۔
21 دنوں تک جاری رہنے والی یہ بین الاقوامی نیلامی دنیا بھر سے فارمز کو اپنی طرف راغب کر رہی ہے۔
