انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن ایونٹ جو مملکت میں فالکنری کو فروغ دے رہا ہے
نیلامی کے پہلے اور دوسرے دن وزیٹرز کی بڑی تعداد ملہم پہنچی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نیشنل سینٹر فار فالکنز کے تحت ریاض کے شمال میں ملہم میں واقع سینٹر کے ہیڈ کوارٹر میں ’انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن‘ کا آغاز ہو گیا۔
ایس پی اے کے مطابق 25 اگست 2026 تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مقامی اور بین الاقوامی فالکن بریڈنگ فارمز کے ایک منتخب گروپ کا اکھٹا کیا گیا ہے۔
نیلامی کے پہلے اور دوسرے دن وزیٹرز کی بڑی تعداد ملہم پہنچی۔ انہوں نے ڈسپلے پر موجود فالکنز کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
یہ ایونٹ مقامی اور بین الاقوامی فالکنرز، خریداروں اور سرمایہ کاروں کو اکھٹا کرتا ہے، بریڈنگ فارمز کو اپنے فالکنز مخصوص پویلین میں دکھانے کا موقع ملتا ہے جبکہ ان کی فروخت ایک لائیو اور مسابقتی بولی کے پلیٹ فارم کے ذریعے کی جاتی ہے۔
گزشتہ ایڈیشن میں 19 سعودی فارمز سمیت 23 ملکوں کی نمائندگی کرنے والے 67 بریڈنگ فارمز نے شرکت کی مجموعی طور پر 13 ارب ریال مالیت کے ایک ہزار 103 فالکنز فروخت کیے گئے۔

بین الاقوامی سطح پر یہ ایونٹ ایک معتبر پلیٹ تصور کیا جاتا ہے، جو نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاونت کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر مملکت کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کے لیے اہم ہے۔
