سعودی عرب: دال کی شپمنٹ میں 19 لاکھ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
ٹرک کے معائنے کے دوران 19 لاکھ 50 ہزار 581 ایمفیٹامین برآمد ہوئیں ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے الحدیثہ پورٹ پر 19 لاکھ 50 ہزار 581 نشہ آور گولیاں (ایمفیٹامین) مملکت میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا مملکت آنے والے ایک ٹرک کا معائنہ اور سکیورٹی سکریننگ کی گئی تو دال کی شپمنٹ میں چھپایا گیا ممنوعہ مواد برآمد ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ اتھارٹی تمام ایئرپورٹس، بارڈر کراسنگ اور پورٹس پر کسٹم کنٹرول سخت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزارت داخلہ اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرل کے قریبی تعاون سے معاشرے کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
بیان میں عوام پر زور دیا گیا کہ وہ سکیورٹی ہاٹ لائن، ای میل یا انٹرنیشنل نمبر پر کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دے کے انسداد سمگلنگ کی کوششوں میں مدد کریں۔
