سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 60 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
رپورٹ کے مطابق واقعہ سوڈان کے جنوبی علاقے النہود کے قریب واقعہ الزراع نام کی کان میں پیش آیا (فوٹو: اے ایف پی)
سوڈان میں سونے کی ایک کان منہدم ہونے کی وجہ سے کم سے کم 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعے میں زندہ بچ جانے والے دو افراد کے ساتھ گفتگو کی گئی ہے جبکہ جو لوگ لاپتہ ہیں ان کے بارے میں بھی خدشات ہیں کہ وہ ملبے کے نیچے ہیں اور ان کے زندہ ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
واقعہ منگل کو سوڈان کے جنوبی علاقے النہود کے قریب واقعہ الزراع نام کی کان میں پیش آیا جہاں اچانک شافٹس گرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور پھیلتا چلا گیا اس وقت کافی تعداد میں کان کن اندر موجود تھے جن میں سے زیادہ تر دب گئے۔
بدھ کی صبح تک 60 لاشیں نکالی گئی تھیں۔
زندہ بچ جانے والے دو میں ایک خیر السید نامی شخص، جنہوں نے رات بھر جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، سے جب پوچھا گیا کہ اندر کتنے افراد موجود ہو سکتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ وہ درست طور پر تعداد نہیں بتا سکتے تاہم اب بھی افراد اندر موجود ہو سکتے ہیں۔