Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین الاقوامی برادری حوثیوں کے سنگین حملوں کی مذمت کرے: سعودی وزارت خارجہ

اس سے قبل 27 جولائی 2017 کو پہلی کوشش کی گئی تھی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعوددی عرب نے منگل کو دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کی سمت دشمن ڈرون بھیجے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا ’مقدس شہر، نزول وحی کے مقام اور مسلمانوں کے قبلے کو نشانہ بنانے والا یہ بزدلانہ دہشت گرد حملہ مقدس مقامات کو نشانہ بنانے، ان کی حرمت پامال کرنے کی کارروائیوں کا تسلسل اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کے مترادف ہے۔
حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی یہ دوسری کوشش ہے۔ اس سے قبل 27 جولائی 2017 کو پہلی کوشش کی گئی تھی۔
سعودی عرب نے سعودی ڈیفنس سسٹم کی جوکسی کو سراہا جنہوں نے اس حملے کا جواب دیا۔ مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی ڈرون کو کامیابی سے روک کر تباہ کردیا۔
مملکت نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ان سنگین حملوں کی مذمت کرے، دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے مقدس مقامات، شہری و اقتصادی تنصیات پر حملوں کے ساتھ فریڈم آف میری ٹائم نیویگیشن اور کمرشل شپنگ کو لاحق خطرات کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرے۔ 
سعودی عرب نے دو مقدس مساجد، زائرین، مملکت کی تمام سرزمین، شہریوں اور مقیمین کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے جائز حق کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک ڈرون کو تباہ کر دیا تھا۔
اس ڈرون کو منگل کو سعودی وقت کے مطابق شام چھ بجکر 50 منٹ پر مکہ کے جنوب میں انٹرسیپٹ کیا گیا۔
 اتحادی فورسز کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بدھ کی صبح ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام سرخ لکیر(ریڈ لائن) ہے۔ ضروری اور سخت اقدامات کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

 

شیئر: