Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاربن کے اخراج میں کمی، سعودی ائیرپورٹس نے عالمی معیار حاصل کر لیے

ایئرپورٹس کو اس لیول پر ایمیشنز ریڈکشن کے اہداف کو سیٹ کرنا پڑتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
کلسٹر ٹو کے تحت کام کرنے والے کئی ایئرپورٹس نے ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) سے کاربن ایکریڈیشن حاصل کر لیا ہے جو اُن کے ماحول کی پائیداری کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق عرعر ایئرپورٹ نے لیول فور پلس حاصل کیا جو کے سب سے زیادہ ایکریڈیشن لیول ہے جس کے لیے ایئرپورٹس کو پالیسیاں اور اقدامات کرنے پڑتے ہیں تاکہ کاربن کا اخراج بالکل ختم ہو۔
اس کے علاوہ کئی دوسرے ایئرپورٹس نے لیول ٹو حاصل کیا جن میں جازان میں واقع کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نجران ایئرپورٹ، شرورہ ایئرپورٹ، وادی الدواسر ایئرپورٹ اور الوجہ ایئرپورٹ شامل ہیں۔
ایئرپورٹس کو اس لیول پر ایمیشنز ریڈکشن کے اہداف کو سیٹ کرنا پڑتا ہے اور کاربن فٹ پرنٹ میں کمی کو پیمائش کے ذریعے پیش کرنا پڑتا ہے۔
اے سی آئی کاربن ایکریڈیشن پروگرام ایک عالمی سطح کا کاربن مینیجمنٹ ایکریڈیشن سسٹم ہے جو آزادانہ طور پر ایئرپورٹس کا جائزہ لیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سات مراحل کے ذریعے ایئرپورٹس کی جانب سے کاربن کے اخراج کو منظم کرنے اور اسے کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ کامیابیاں کلسٹر ٹو ایئرپورٹس کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ وہ سعودی سول ایوی ایشن کے ماحولیاتی پروگرام اور سعودی گرین اینیشیٹیو کے تحت جامع ماحولیاتی پائیداری کی جانب منتقلی کی حمایت کرتے ہیں۔    

 

شیئر: