Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان،وین میں آگ،6افراد ہلاک

  ملتان .... ہیڈ محمدوالا کے قریب اتوار کو لیہ سے ملتان آنے والی وین میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک اور24 زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔اطلاعات کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ مسافر جھلس کر جل گئے۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایل پی جی سیلنڈر پھٹنے سے وین میں آگ لگی۔ خواتین اور بچوں سمیت ایک خاندان کے 30 افراد سوار تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ۔

شیئر: