Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات چا ہتے ہیں،نواز شریف

  دوشنبے ...وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔بدھ کو دوشنبے میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات میں انہوںنے کہا کہ ہند کے ساتھ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کے خواہاں ہیں۔ہندنے کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھائی اور بارہا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ انہوںنے کہا کہ کاسا1000 منصوبہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔ تاجکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔اس سے پہلے نوازشریف تاجکستان کے 2روزہ سرکاری دورے پردوشنبے پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہر وزیراعظم کو 5 سال پورے کرنے چاہئیں۔ جمہوریت کو آگے بڑھنا اور ترقی کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اتار چڑھاو سے اسٹاک ایکسچینج متاثر ہوئی ہے

 

شیئر: