Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راول ڈیم کا پانی زہریلا،مقدمہ درج

اسلام آباد... اسلام آباد کے راول ڈیم میں زہریلا مادہ پھینکے جانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔درخواست کے ساتھ راول ڈیم کے پانی کی ابتدائی کیمیکل رپورٹ منسلک ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیم کے پانی کی کوالٹی کے تمام پیرامیٹرز نارمل ہیں تاہم مردہ مچھلیوں کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ پانی میں کوئی زہریلا مادہ موجود تھا جو مچھلیوں کو موت کا سبب بنا۔ کیمیائی فضلہ ڈیم میں پھینکے جانے سے ہزاروں مچھلیاں مرگئیں۔ محکمہ فشریز کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق حکام نے ایک مافیا کو ڈیم میں غیرقانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے اور کشتی رانی سے روکا تو مافیا نے ڈیم میں مبینہ طور پر زہریلا کیمیکل ڈال دیا۔میئر اسلام آباد شیخ انصر نے بتایا کہ راول ڈیم کا انتظام ا ور کنٹرول پنجاب حکومت کے پاس ہے، ڈیم کا پانی راولپنڈی کے شہریوں کو دیا جاتا ہے جب کہ اسلام آباد کو خان پور اور سملی ڈیم سے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

 

شیئر: