Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانا مہ کیس کا کرپشن سے تعلق نہیں،فضل الرحمان

کراچی ... جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پانا مہ کیس کا کرپشن سے تعلق نہیں۔ یہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور سی پیک کے خلاف ا ستعمال ہورہا ہے۔پاکستان میں سیاست بھی تقسیم ہو رہی ہے ۔اس پر بیرونی اثرات پڑ رہے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف بعض قوتیں سرگرم ہیں۔ جمہوریت مخالف قوتوں کی حوصلہ افزائی درست نہیں۔ سیاسی کشمکش سے کسی اور کو کھیلنے کا موقع ملے گا۔ سیاستدانوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت میں ہوتا ہے اسی کو ہدف بنایا جاتا ہے۔ ماضی میں زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر ان کے دور میں کیس ہوئے ، آج سب ختم ہوگیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عدالت سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں، تحریک انصاف سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے اتحاد اور انتخاب تعاون کے لئے رابطے جاری ہیں۔ کوشش ہے مذہبی جماعتوں کو سیاسی طاقت بنا یا جائے۔ مشاورت کے بعد مشترکہ لا ئحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ معاشی میدان میں چین کو پرواز سے روکنے کے لئے ہند اور امریکہ ایکدوسرے کو دوست کہہ رہے ہیں۔

 

شیئر: