Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے آئی ٹی رپورٹ آج چیلنج کرینگے ،خواجہ آصف

سیالکوٹ... وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں۔کوئی وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہا ہے۔ کوئی نئے انتخابات کے خواب دیکھ رہا ہے ۔اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ مضحکہ خیز ہے جس پر قوم بھی غصے میں ہے ۔ رپورٹ کوپیر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ عدالت سے سرخرو ہوں گے ۔ دھرنے دینے والوں کو پہلے کی طرح اب بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑےگا ۔ نوازشریف کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ قوم نوازشریف کی خدمات کا اعتراف کررہی ہے ۔دنیا بھی ملکی ترقی کی معترف ہے۔ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی قوت بنائیں گے۔ 1999 میں بھی پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی پاداش میں عالمی سازش کے تحت نوازشریف کی حکومت کو ختم کیا گیا تاہم 2 مرتبہ غیرآئینی طریقے سے ہماری حکومت کو ختم کرنے کے باوجود نوازشریف دوبارہ بھرپور طاقت کے ساتھ ملک کے وزیراعظم بنے۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی طاقتیں سی پیک اور گوادر پر بری طرح اثرانداز ہورہی ہیں ۔

 

شیئر: