Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں تین منزلہ عمارت منہدم،4ہلاک

کراچی ....کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 9 سریاگلی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے باپ بیٹا سمیت 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ ان میں خواتین شامل ہیں۔ یہ واقعہ رات گئے پیش آیا ۔ تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔عمارت پر چند ماہ قبل غیرقانونی منزل تعمیر کی گئی تھی۔ 4 خاندان آباد تھے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت مخدوش تھی۔ غیرقانونی تعمیرات میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا۔جس سے پوری عمارت اچانک دھماکے سے زمین بوس ہوگئی۔ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ۔ حکام کے مطابق گرنے والی عمارت شہر کی 300 مخدوش عمارتوں کی فہرست میں شامل نہیں تھی۔

 

شیئر: